• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیلم جہلم ہائیڈل پاورا سٹیشن کی پیداوار 530 میگاواٹ تک محدود

اسلام آباد (ساجد چوہدری) ہیڈ ریس ٹنل کے پریشر میں کمی کی وجہ سے نیلم جہلم ہائیڈل پاور سٹیشن سے بجلی کی پیداوار 530 میگاواٹ تک محدود کر دی گئی ہے۔ ہیڈ ریس ٹنل کے پریشر میں کمی 3 اپریل کو مشاہدے میں آئی، جس کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت پاور جنریشن کو محدود کر دیا گیا تاکہ پریشر میں اُتار چڑھاؤ کا مشاہدہ کیا جاسکے۔ صورتحال کے تجزیے اور پراجیکٹ کنسلٹنٹس کے ساتھ غور و خوص کے بعد ہائیڈل پاور سٹیشن سے بجلی کی پیداوار کو بتدریج بڑھایا جائے گا۔ انسپکشن کے بعد نیلم جہلم ہائیڈل پاور سٹیشن 28 مارچ2024سے اپنی پوری صلاحیت کے مطابق 969میگاواٹ بجلی پیدا کر رہا تھا۔ یہ بات اہم ہے کہ ہیڈریس ٹنل کے پریشر میں کمی مشاہدے میں آنے کے بعد تمام ممکنہ مرمتی کام عمل میں لائے گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید