• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے زیر اہتمام نواں شہر چوک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی

ملتان (سٹاف رپورٹر)تحریک نفاذفقہ جعفریہ ریجنل کونسل ملتان کی جانب سے یوم انہدام جنت البقیع پرنواں شہر چوک سے پریس کلب تکاحتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت صوبائی صدرعلامہ باقرعلی نقوی،صوبائی سینئر نائب صدر قمر حسنین نقوی،ناظم الامور ملتان ریجن سعید زیدی،صدر ملتان ریجن محتشم نقی نقوی،صدر ضلع ملتان سجاد زیدی،نائب صدر شیخ نصیر حسین ،جنرل سیکرٹری آل رضا کاظمی، حسن رضا مشہدی و دیگر نے سرکت کی ۔ اس موقع پر عزاداروں نے زنجیر زنی کی۔
ملتان سے مزید