• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت معاشی معاملات کو حل کرنے پر خصوصی توجہ دے، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ حکومت کو معاشی معاملات کو حل کرنے پر خصوصی توجہ دینا چاہئے، بیرون ملک پاکستانی اربوں ڈالرز پاکستان بھیجتے ہیں ،مگر ان کے مسائل پر کسی قسم کی توجہ نہیں دینا افسوس ناک عمل ہے،حکومت بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں کے حالات کا جائزہ لے،اوورسیز پاکستانیوں کو بیرون ملک میں کئی طرح کی مشکلات کا سامنا ہے مگر پاکستانی سفارت خانوں کے حکام ان کے مسائل کو حل کرنے میں کسی قسم کی دل چسپی کا مظاہرہ نہیں کرتے جس کی شکایت بڑھتی جارہی ہے،انہوں نے کہا کہ اکثر ایئر پورٹ پر فلائٹ کی تاخیر کے باعث پاکستان آنے والے مسافروں کو مسائل سے دوچار ہونا پڑتا ہے مگر ان کی تکالیف کا فوری طور پر ازالہ نہیں کیا جاتا۔