اسلام آباد (فاروق اقدس) جمعیت علمائے اسلام جو 20اپریل سے عوامی اسمبلی کے عنوان سے احتجاجی تحریک شروع کر رہی ہے اور اس کا پہلا جلسہ پروگرام کے مطابق پشین میں ہونا ہے جس سے جے یو آئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے خطاب کرنا ہے لیکن صوبائی انتظامیہ نے جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ اس ضمن میں موصولہ تفصیلات کے مطابق پشین میں جے یو آئی کے جلسے سے قبل انتظامیہ نے تھریٹ الرٹ جاری کردیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو تھریٹ الرٹ موصول ہوا ہے۔