بلوچستان( نامہ نگاران) اندرون بلوچستان مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔چمن میں سیلاب میں بہہ جانے اور چھتیں گرنے سے 4خواتین اور 3بجے جاں بحق ہوگئے ۔ پسنی میں ماہی گیروں کی 100 سے زائد کشتیاں انجن سمیت سمندر برد ہوگئیں ۔گوادر کا کراچی سے رابطہ منقطع ،نوشکی میں خیصار ندی اور بورنالہ میں طغیانی]طوفانی بارشوں اور ژالہ باری سے زراعت کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں ۔مختلف علاقوں میں دیہات کا ضلعی ہیڈ کوارٹرز اور بڑے شہروں سے رابطہ منقطع ہے ۔ہرنائی میں قومی شاہراہ بحال نہ ہوسکی ۔ چمن میں کوژک ٹاپ بند ہوگیا ہے ۔افغانستان سے سیلابی ریلوں کے باعث بورنالہ اور خیصار ندی میں مسلسل طغیانی ہے ۔سیلابی پانی متعدد یہادت میں داخل ہوگیا ہے ۔موسمیاتی مرکز بلوچستان نے تمام محکموں کو الرٹ رہنے کی تاکید کی ہے۔