• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید سیکورٹی گارڈ سانگھڑ کا رہائشی اور ایک بچے کا باپ تھا

کراچی( اسٹاف رپورٹر)دھماکے میں شہید سیکورٹی گارڈ نور محمد کے بھائی راہب علی نے جناح اسپتال کے باہر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسکے بھائی روزگار کیلئے کراچی آئے تھے ۔ہماری کسی سے دشمنی نہیں ہے ۔ہم سانگھڑ میں رہتے ہیں ۔مقتول نور محمد ایک ہی بچہ ہے جس کی چند روز قبل ولادت ہوئی ہے۔اس نے بتایا کہ نور محمد عید پر بھی گھر نہیں گیا تھا اور غیرملکیوں کے ساتھ دو سال سے ملازمت کررہا تھا۔اس نے بتایا کہ مجھے واقعہ کی اطلاع فون کے ذریعے ملی ۔ میں بھی کراچی میں سیکیورٹی کمپنی میں کام کرتا ہوں۔
اہم خبریں سے مزید