راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کوقتل کردیا ۔پولیس کے مطابق رات گئے ایک فلیٹ میں پارٹی کے دوران22سالہ حنا خان کو اس کے شوہروقار نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد مقتولہ کی لاش ورثاء کے حوالے کردی ۔