• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور بی آر ٹی کا نگران ادارہ مالی بحران کا شکار، ملازمین تنخواہوں سے محروم

پشاور (این این آئی)بی آر ٹی کے نگراں ادارے کیپوما کے مالی بحران کا شکار ہونے کے باعث ملازمین کئی ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں۔محکمہ ٹرانسپورٹ نے اربن موبیلٹی اتھارٹی کے آپریشن کے لیے فنڈ سے متعلق سیکر ٹری فنانس کو خط لکھ دیا ہے۔خط میں لکھا کہ بی آر ٹی کیلئے اربن موبیلٹی اتھارٹی کو 2019ء میں 10کروڑ روپے ملے مگر اب پچھلے 4ماہ سے اربن موبیلٹی اتھارٹی کے آپریشنز کے لیے فنڈز نہیں ہیں، ملازمین کی تنخواہوں کے لئے بھی پیسے نہیں ہیں۔خط میں سیکرٹری فنانس کو آگاہ کیا گیا کہ 2023ء میں اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹر نے ساڑھے7 کروڑ روپیکا بجٹ منظور کیا، بورڈ آف ڈائریکٹر نے ساڑھے 7کروڑ روپے گرانٹ ان ایڈ کی بھی منظوری دی، گرانٹ ان ایڈ کو صوبائی کابینہ کی منظوری سے مشروط کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید