• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کے بعد بھی عوام سستے روٹی نان سے محروم

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) نانبائی ایسوسی ایشن کے شٹر ڈاؤن ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کے بعد بھی شہریوں کو سستی روٹی فراہم نہ ہو سکی۔ کئی تندوروں پر ناقص آٹے کی کم وزن پاپڑ روٹی 16روپے میں فروخت کی جانے لگی جبکہ دیگر تندوروں پر بدستور من مانے ریٹس پر روٹی نان کی فروخت جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر وقار حسن چیمہ کے مطابق شہر کے 60تندوروں کو 3لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا جبکہ 4تندور سیل کر دیئے گئے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ روٹی نان قیمتوں میں کمی کیلئے موثر طریقہ کار اپنایا جانا چاہئے تھا تاکہ تندوروں پر سو گرام روٹی 16اور 120گرام کا نان 20روپے میں دستیاب ہو سکتا۔ دوسری جانب نانبائی ایسوسی ایشن راولپنڈی کے مرکزی صدر شفیق قریشی کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتہ ہونے والے پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں روٹی نان کی قیمتوں میں کمی کرنے کے معاملہ پر غور کیا جائیگا۔
اسلام آباد سے مزید