• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) اٹک ریفائنری لمیٹڈ (اے آر ایل ) جو پوٹو ہار خطے کے پی کے اور شمالی علاقہ جات کو پیٹرولیم مصنوعات فراہم کرتی ہے ۔

 پیر کو اس نے اپنا مرکزی ڈسٹلیشن پلانٹ بند کردیا ۔ جو32ہزار 400بیرل یومہ تیل صاف کرتا ہے ۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے اب لفٹنگ نہ ہونے کے باعث کام کرنا بند کردیا ہے ۔ کیو نکہ ملک میں ایران سے اسمگل پیٹرولیم مصنوعات کی بہتات ہے ۔ جو ملک کے ہر کونے میں دستیاب ہیں ۔ 

جس سے ریفائنریز کو35کروڑ60لاکھ ڈالرز ماہانہ خسارے کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ریفائنریوں کو کام جاری رکھنا مشکل ہوگیا اور پیدوار میں غیر معمولی کمی واقع ہوگئی ہے ۔

 اے آر ایل کا مرکز پلانٹ بند ہونے سے پیدواری استعداد 33فیصد رہ گئی ہے ۔ اب پیٹرولیم مصنوعات کی بلا روک ٹوک اسمگلنگ اور اسٹیک ہولڈرز سے صلاح و مشورے کے بغیر پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں کو ڈی ریگولرائزکرنے کی خبروں نے ریفائنریوں کی اپ گریڈ یشن کے منصوبے کو خطرے میں ڈال دیا ہے ۔ جس میں5سے 6ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری متوقع ہے ۔ 

اٹک سمیت ملک کی تمام آئل ریفائنریز کی جانب سے او گرا،اوسی اے سی اور ایس آئی ایف سی کو خطوط کے ذریعہ آگاہ کیا جا چکا ہے ۔ بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) نے اسمگل شدہ پیٹرولیم مصنوعات کی بہتات کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹک ریفائنری سے پیٹرولیم مصنوعات کی خرید اری بند کردی ہے ۔ 

اہم خبریں سے مزید