• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی صدر کو خوش آمدید، دورہ تاریخ ساز، لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی) نائب امیر جماعتِ اسلا می لیاقت بلوچ نے ایرانی صدر کے اعزاز میں ایرانی سفیر کے استقبالیہ میں شرکت کی۔ لاہور میں ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات کی او ر آقائے سلمان نقوی کی سربراہی میں پاکستان آئے وفد سے ملاقات کی۔ اِس موقع پر لیاقت بلوچ نے ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اِسے تاریخ ساز قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان، ایران، سعودی عرب اور افغانستان متحد ہوکر مقبوضہ فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی کے لیے جوہری کردار ادا کرسکتے ہیں۔مزید برآں ماعت اسلامی کےسیکرٹری جنر ل امیرالعظیم نے مالدیپ کے صدر محمد معیزو کو ان کی جماعت کی پارلیمانی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے انہوں نے کہا کہ محمد معیزو کی تاریخی کامیابی اس بات کی غماض ہے کہ مالدیپ کے عوام بھارتی تھانیداری رویہ سے جان چھڑانا چاہتے ہیں اور صدر محمد معیزو کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے سبھی ممالک کے عوام بھارتی تسلط اور چودھراہٹ کے خلاف ہیں، محمد معیزو نے دلیرانہ موقف اپنا کر مالدیپ پر بھارت کے اثرورسوخ کا بوریا بستر گول کردیا ہے ۔