کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر ) جماعت اسلامی کراچی کے عبوری امیر منعم ظفر خان نے ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی اور بعد ازاں جاں بحق ہونے والے 62سالہ وسیم الرحمنٰ کی رہائش گاہ گلشنِ معمار جاکر مرحوم کے صاحبزادے عبد الصمد خان و دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی اور اس افسوسناک واقع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت و دعائے مغفرت کی، وسیم الرحمنٰ جماعت اسلامی کے ہمدرد اور اسٹیٹ بینک کے ریٹائرڈ ڈائریکٹر تھے، ملاقات میں منعم ظفر خان نے شہریوں کی جان ومال کے تحفظ میں سندھ حکومت اور محکمہ پولیس کی مسلسل ناکامی و نا اہلی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اور پولیس نے کراچی کے عوام کو مسلح ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔