• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی صدر نے ترقی کا راستہ دکھایا ہے، ایم ڈبلیو ایم، جماعت اسلامی

لاہور(نمائندہ خصوصی،خبر نگار،نیوز رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا کہپاکستان اور ایران کا مسئلہ فلسطین پر یکساں مؤقف فلسطینی عوام کی فتح ہے۔پاک ایران تعلقات، تجارتی معاہدوں پر امریکی دھمکی اور خطرات کا الارم بجانا فرسودہ مفادات اور ورلڈ آرڈر کی ناکام صورتِ حال میں ناکارہ دھمکی ہے۔اب وقت آگیا ہے کہ پارلیمنٹ میں کھلی بحث کی جائے اور امریکی دباؤ، بلیک میلنگ کو مسترد کردیا جائے۔70 سال سے پاکستان نے امریکی بلیک میلنگ کے سامنے قومی مفادات کو قربان کیے رکھا، جس کی وجہ سے پاکستان کے افغانستان، ایران اور چین کے ساتھ تعلقات سردمہری کا شکار رہے۔مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے کہا ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی نے پاکستان کی ترقی کیلئے راستہ دکھا دیا ہے۔ اگر حکومت امریکی دبدبے میں رہی تو عوام بھی بھوکے مریں گے اور سیاست دانوں کے اقتدار بھی کمزور ہوں گے۔ ادھرسابق سینیٹر ڈاکٹر کوثر فردوس نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی پاکستان آمد پر ان کی اہلیہ کے ساتھ اسلام آباد میں مختلف اہم نوعیت کے اجتماعات اور سیشنز میںشرکت کی۔
لاہور سے مزید