کوئٹہ ( نمائندہ جنگ) جو ڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے عدالت میں عدم پیشی پر پشتونخوامیپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ گرفتار کر کے آج عدالت میں پیش کیا جائے ،جو ڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ کی عدالت میں سماعت، محمود اچکزئی کیخلاف کار سرکار میں مداخلت اور قبضے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے،پولیس کے مطابق ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ کے ایکسٹراسیٹلمنٹ آفیسر محمد جان ولد میر امان اللہ نے 3مارچ 2024کو سرکاری رہائشی زمین قبضہ کرنے پر گوالمنڈی تھانے میں پشتونخوامیپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور قبضے کی دفعات 447اور 448 - 34 کے تحت مقدمہ درج کرایا تھا ،جس پر پو لیس نے مقدمہ درج کر کے چالان جو ڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ کی عدالت میں پیش کر دیا تھا ۔