فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کا اپنی ماں کے بارے میں سوال کا جواب
دنیا کے ٹاپ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سے کسی نے سوال کیا کہ تمہاری ماں ابھی تک تمہارے ساتھ کیوں رہتی ہے؟ تم ان کو ایک الگ گھر کیوں نہیں بنوا کردے دیتے؟
اس نے جواب دیا، میری ماں نے میری اچھی زندگی کے لیے اپنی زندگی کی خواہشوں کو قربان کر دیا۔ وہ خود بھوکی سو جاتی تھی، تاکہ میں رات کو پیٹ بھر کر کھا سکوں۔ ہمارے پاس دولت نہیں تھی۔ وہ ہفتے میں سات دن نوکری کرتی تھی، اور شام کواسکول میں سیکنڈ شفٹ میں صفائی کا کام کرتی تھی، تاکہ مجھے فٹ بال اور دیگر سامان خرید کر دے سکے، اور میں پروفیشنل کھلاڑی بن سکوں۔ میری ہر کامیابی اس کی مرہون منت ہے۔ میں جب تک زندہ ہوں وہ میرے ساتھ رہیں گی اور میں جو کچھ بھی ان کو دے سکا دونگا۔ میری ماں میری پناہ گاہ ہے، اور قدرت کا بہترین تحفہ۔
بیوی کی ملکیت، اُس کی لیکن شوہر کی ملکیت میں بیوی کا بھی حصہ ہے
30 برس قبل مسلمان ہونے والی امریکی لیڈی ڈاکٹر لیزہ کلنگر
ڈاکٹر لیزہ کلنگر ایک امریکی لیڈی ڈاکٹر ہیں ۔لگ بھگ تیس برس قبل مسلمان ہوئی ہیں ۔ معروف مبلغہ ہیں۔ یہ اسلام پر حقوق نسواں کے حوالے سے لگنے والے الزامات کا داندان شکن جواب دینے کے سلسلے میں بھی خاصی معروف ہیں۔ ان کے ایک لیکچر کے اختتام پر شرکاء سے سوال کیا گیا آپ نے ایک ایسا مذہب کیوں قبول کیا جو عورت کو مرد سے کم تر حقوق دیتا ہے ؟ انہوں نے جواب دیا کہ میں نے تو جس مذہب کو قبول کیا ہے وہ عورت کو مرد سے زیادہ حق دیتا ہے، پوچھنے والے نے پوچھا وہ کیسے؟
*ڈاکٹر صاحبہ نے کہا صرف دو مثالوں سے سمجھ لیجئے۔ پہلی یہ کہ اسلام نے مجھے فکر معاش سے آزاد رکھا ہے یہ میرے شوہر کی ذمہ داری ہے کہ وہ میرے سارے خرچے پورے کرے، فکر معاش سے بڑا کوئی بوجھ نہیں اور اللہ نے ہم خواتین کو اس سے مکمل بری الذمہ رکھا ہے۔ شادی سے قبل یہ ہمارے باپ کی ذمہ داری ہے اور شادی کے بعد ہمارے شوہر کی۔
دوسری مثال یہ ہے کہ اگر میری ملکیت میں سرمایہ یا پراپرٹی وغیرہ ہو تو اسلام کہتا ہے کہ یہ صرف تمہارا ہے، تمہارے شوہر کا اس میں کوئی حصہ نہیں جب کہ میرے شوہر کو اسلام کہتا ہے کہ جو تم نے کما اور بچا رکھا ہے یہ صرف تمہارا نہیں بلکہ تمہاری بیوی کا بھی ہے۔