مردان(نمائندہ جنگ)شہر کے اہم شاہراہ نوشہرہ روڈ پر بلال مسجد کے قریب ریلوے پولیس اور نجی شاپنگ مال کے عملے کے مابین لیز کے تنازع پر فائرنگ کے دوران ریلوے پولیس کے 2کانسٹیبل شہید اور ایک انسپکٹر سمیت5 افراد زخمی ہو گئے ،،ریلوے نے چار دن قبل مال کو سیل کیا تھا ،مالک نے کھول دیا ۔پولیس نے واقعے میں ملوث 8 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔مردان نوشہرہ روڈ پر واقع زمان سنز شاپنگ مال اور محکمہ ریلوے کے مابین کچھ عرصے سے لیز کا تنازع چلا آرہا تھا اس حوالے سے عدالت میں بھی معاملہ چل رہا تھا۔