• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دوروں کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان آج

کراچی(عبدالماجدبھٹی) آئر لینڈ اور انگلینڈ کے دوروں کے لئے پاکستانی ٹیم کا اعلان جمعرات کو لاہور میں کیا جارہاہے۔

 فاسٹ بولر حارث رؤف فٹ ہوکر کم بیک کرینگے گے ، عثمان خان کو بھی مزید موقع دیے جانےکا امکان ہے۔ 

محمد رضوان پہلے سے بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں اور وہ بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ 

ورلڈ کپ کے لئے حتمی ٹیم بھیجنے کی آخری تاریخ 24مئی ہے اس لئے پاکستان کرکٹ بورڈ آئر لینڈ کے تین اور انگلینڈ کے ایک ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچوں میں کھلاڑیوں کی کارکردگی اور فٹنس دیکھ کر ورلڈ کپ کے لئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کرے گا۔ 

پاکستان اور آئر لینڈ کے میچ 10، 12،14مئی کو ہوں گے۔ 

پاکستان انگلینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل 22مئی کو لیڈز میں کھیلا جائے گا۔جس کے بعد ورلڈ کپ کے لئے ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید