• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگران دور میں گندم کی درآمد کا ایشو، وزیراعظم نے سیکرٹری خوراک کو ہٹا دیا

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) نگران دور حکومت میں گندم کی درآ مد کے ایشو پر وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی سیکر ٹری نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن کیپٹن (ر) محمد آصف کو ان کے عہدے سے ہٹادیا ہے۔ 

کیپٹن (ر) محمد آصف پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گریڈ اکیس کے افسر ہیں۔ انہیں او ایس ڈی بنادیا گیا ہے۔ان کی جگہ پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گریڈ بائیس کے افسر ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کو نیا وفاقی سیکر ٹری نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔

 ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان ان دنوں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر تھے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ تبدیل کئے جانے والے سیکر ٹری فوڈ سیکورٹی کیپٹن (ر)محمد آصف کو 25 جنوری 2024 کو نگران وزیر اعظم انوار الحق کا کڑ کی منظوری سےسیکر ٹری وزارت غذائی تحفظ کا چارج دیا گیا تھا۔ 

اس سے قبل وہ اسی وزارت میں ایڈیشنل سیکر ٹری کے عہدے پر فائز تھے۔در یں اثنا ء وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت جمعرات کی شام ملک میں گندم کے ذخائر کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے اعلی سطحی جائزہ اجلاس ہوا۔

 وزیر اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے رواں سال گندم کی بمپر فصل ہوئی ہے.۔ انہوں نے کہا کہ یقینی بنایا جائے کہ گندم کی خریداری میں کسی قسم کی دیر نہ ہو۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت دی کہ گندم کی خریداری کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔

اہم خبریں سے مزید