• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیشنل سیکریٹری وزیراعظم آفس نذر محمد بزدار تبدیل

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیوروکریٹس کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ ایڈیشنل سیکریٹری وزیراعظم آفس نذر محمد بزدار کا تبادلہ کر کے اُنہیں ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ ڈویژن اور ایڈیشنل سیکریٹری صنعت و پیداوار ڈویژن سارہ اسلم کا تبادلہ کر کے اُنہیں ایڈیشنل سیکریٹری وزیراعظم دفتر تعینات کیا گیا ہے۔ گریڈ 21 کے دونوں افسران کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے ہے۔ پولیس سروس کے گریڈ 20 کے افسر قمر الزماں کا نیشنل پولیس بیورو کیا گیا تبادلہ منسوخ کر کے اُن کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں جبکہ ایف آئی اے میں تعینات پولیس سروس گریڈ 20 کے افسر پرویز خان عمرانی کی خدمات بلوچستان حکومت اور ایف آئی اے میں تعینات پولیس سروس گریڈ 20 کے افسر یاسین فاروق شیخ کی خدمات نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے سپرد کی گئی ہیں۔جوائنٹ سیکریٹری وزارتِ مذہبی امور ارشد فرید خان اور ڈپٹی سیکریٹری پارلیمانی امور ڈویژن صائمہ بی بی کا تبادلہ کر کے دونوں افسران کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ جوائنٹ سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی ڈویژن سَمِیرا شیخ کا تبادلہ کر کے اُنہیں جوائنٹ سیکریٹری نیشنل سیکیورٹی ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کےگریڈ 18 کے افسر شیریار عارف خان کی خدمات سی ڈی اے سے پنجاب حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔بلوچستان حکومت میں تعینات انفار میشن گروپ کے گریڈ18 کے افسر نصیر اللہ خان کے ڈیپوٹیشن میں ایک سال کی توسیع کی گئی ہے۔وفاقی نظامت تعلیمات اسلام آ باد کی ہیڈ مسٹریس شاندانہ نیاز کی خدمات خیبر پختونخواہ حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔ انہیں ڈیپوٹیشن پر تین سال کیلئے محکمہ تعلیم میں بطور ہیڈ مسٹریس یا سبجیکٹ سپیشلسٹ تعینات کیا جا ئے گا۔، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےان تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید