• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ، پاکستان کا فاتحانہ آغاز، ملائیشیا کو شکست

کراچی(اسٹاف رپورٹر) 30ویں سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹور نامنٹ میں پاکستانی ٹیم نے سخت اور دل چسپ مقابلے کے بعد میزبان ملائیشیا کو 5-4سے شکست دے کر اپنی مہم کا فاتحانہ آغاز کیا، پاکستانی ٹیم تیسرے کوارٹر تک3-1 سے ناکامی کے دباؤ اور خسارے میں تھی،تاہم چوتھے ہاف میں زبردست کم بیک کرتے ہوئے چار گول کر کے میچ کا پانسہ اپنے حق میں پلٹ دیا،آج پاکستان کا مقابلہ کوریا سے ہو گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے کھیل کے نویں منٹ میں ڈریگ فلکر محمد سفیان خان کے گول کی مدد سے سبقت حاصل کرلی، انہوں نے تین گول کے ساتھ ہیٹ ٹرک مکمل کی،سفیان نے50ویں اور 58ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے ذریعے گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا پاکستان کی جانب سے 53ویں منٹ میں زکریا حیات نے فیلڈ گول جبکہ آخری منٹ میں ابوبکر نے فیصلہ کن فیلڈ گول اسکور کرکے پاکستان کو جیت سے ہمکنار کیا۔ ملائشیا کی جانب سے ابو کمال نے تین گول کر کے ہیٹ ٹرک بنائی،جبکہ کپتان جلیل مرحان نے ایک گول بنایا، پاکستانی ٹیم اتوار کو کوریا سے مقابلہ کرے گی، ہفتے کو دیگر دو میچوں میں نیوزی لینڈ نے کینیڈا کو 7-1سے جاپان نے کوریا کو2-1سے مات دی۔

اسپورٹس سے مزید