لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیراعلیٰ پنجابمریم نوازنے کہا کہ پنک گیمز کو پورے پنجاب تک پھیلائیں گے، بچیوں کو ترجیحی بنیادوں پر بائیکس دی جائیں گی، والدین اپنی بچیوں کو بائیک چلانے کی اجازت دیں،پنک گیمز پنجاب بھر میں پھیلائیں گے ،، جم، گراونڈ اوردیگر سہولتیں دینگے،پیٹرول سستا ہوگا ،جمنیزیم میں پہلی چیف منسٹر پنک گیمزکی اختتامی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بچیوں کو کھیلوں میں آگے بڑھتا دیکھ کر خوشی ہوئی، انہی بچیوں میں سے نیشنل اور ورلڈ چیمپئن بھی ہوں گی،میٹروبس میں بیٹھ کر تقریب میں آئی ہوں، وزیراعلیٰ نے پھول دینے والی بچی کو سٹیج پر بلا لیا، بچی آبدیدہ ہوگئی، بچی کے سوال پر کہا کہ انشاء اللہ پٹرول سستا ہوجائے گا۔وزیر اعلیٰمریم نوازلاہورکالج فاروویمن یونیورسٹی کی ٹیم کو ٹرافی پیش کی اور کامیاب ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے۔جیتنے والی321 ٹیموں کو کیش پرائز چیک بھی دیئے گئے۔اتھلیٹکس اور باسکٹ بال کے مقابلے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی ٹیموں نے جیتے۔پنجاب یونیورسٹی ٹیم تیر اندازی،بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور کرکٹ میں فاتح رہی جبکہ سپیئریر یونیورسٹی لاہور کی ٹیم نے ہاکی کا فائنل جیتا۔ وزیر اعلیٰ کھلاڑیوں میں گھل مل گئیں، فوٹو بھی بنوائے، مریم نوازنے کہا کہ میری بیٹیوں میں آپکے ساتھ کھڑی ہوں ،ہم نےنوجوان اور قابل وزیر کھیل لگایا،بچیوں کیلئےجم، گراونڈ اوردیگر سہولتیں دیں گے،بیٹیوں کیلئے فری موٹر بائیکس سکیم لارہے ہیں، پنک گیمز کےبعد پنجاب لیگ لا رہے ہیں جس میں دس لاکھ کھلاڑی حصہ لیں گے-بچیوں کو کہتی ہوں کہ جیسے آپ نے والدین کا، ملک کا اور میرا نام روشن کیا، آپ ایسے ہی چلتے رہو،آگے بڑھتے رہو -کھلاڑیوں کو میرے دستخط والی پانی کی بوتلیں دیں گے۔