• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023، سپریم کورٹ کے 2 ججوں کا اختلافی نوٹ جاری

اسلام آباد(رپورٹ :رانا مسعود حسین)سپریم کورٹ کے دو فاضل ججوںجسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاہد وحید نے سپریم کورٹ(پریکٹس اینڈ پروسیجر)ایکٹ 2023کے خلاف دائر درخواستوں سے متعلق مقدمہ میں اکثریتی فیصلے سے اختلافکرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ مقننہ عدالتی امور کو ریگولیٹ کرنے کے لیے قانون سازی نہیں کرسکتی ہے ،جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس شاہد وحید کی جانب سے قلمبند کئے گئےاختلافی نوٹ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پرجاری کردیے گئے ہیں ،جن میں قرار دیا گیا ہے کہ آئین کاآرٹیکل 191سپریم کورٹ کو رولز بنانے کا اختیار دیتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید