• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لطیف آباد میں ریلوے ٹریک کے قریب زوردار دھماکا، پٹری محفوظ رہی

حیدرآباد(بیورورپورٹ) رات گئےجی اوآر تھانے کی حدود میں لطیف آباد پونے سات نمبر ریلوے انڈر پاس کے قریب مین ریلوے ٹریک سے ملحقہ علاقے میں زور دار دھماکہ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،فوری اطلاع پر جی او آر،اے سیکشن اور حسین آباد پولیس، سی ٹی ڈی اہلکار اور بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی موقع پر پہنچ گیا۔ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ نے جنگ کے رابطہ پر کہا ہے کہ رات گئے دھماکہ جی او آر تھانے کی حدود میں بنگالی کالونی کے علاقے میں پونے سات ریلوے برج کے قریب ہوا ہے،تاہم دھماکہ خیزمواد پٹڑیوں سے دور ہونے کے باعث مین ریلوے ٹریک کو کوئی نقصان نہیں پہنچاہے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ دھماکہ خیزمواد کا جائزہ لے رہا ہے ۔دھماکہ معمولی نوعیت کا تھا،کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ مین ریلوے ٹریک کودہشت گردی وتخریب کاری کا نشانہ بنانے کے حوالے سے بھی امکانات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔رات گئے ریلوے ٹریک کے قریب دھماکے کے بعد حیدرآباد میں ریلوے ٹریک،اہم سرکاری تنصیبات و عمارتوں کے سکیورٹی انتظامات سخت کردئیے گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید