ملتان (سٹاف رپورٹر) حلقہ این اے 148 سے امیدوار ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ مجھے ایک سال میں تین مرتبہ گرفتار کیا جا چکا ہے لیکن میں عمران خان کی سپاہی ہوں اور کسی سے ڈرنے والے نہیں، انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ این اے 148 کی جیت کر عمران خان کو پلیٹ میں رکھ کر دوں گی جو ایک ورکر کا اپنے لیڈر کے لیے تحفہ ہوگا، یہ باتیں انہوں نے اپنی الیکشن مہم کے دوران مختلف بستیوں صالے مہے،عنایت پور مہوٹا،فاضل پور اور عسکری کالونی کے دورے کے دوران کیں جہاں خواتین نے انہیں مکمل حمایت کا یقین دلایا۔