• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات کے قونصل جنرل کراچی نے لاڑکانہ میں اسپتال اور دادو میں سیلاب متاثرین کیلئے ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کردیا

کراچی (افضل ندیم ڈوگر )متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی نے لاڑکانہ میں جدید طرز کے اسپتال اور دادو میں سیلاب متاثرین کیلئے ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کردیا۔ یو اے ای حکومت کے تحت تیار کردہ ہاؤسنگ اسکیم کے افتتاح کے موقع پر قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کے ہمراہ ہلال احمر یو اے ای کے جنرل سیکریٹری راشد مبارک المنصوری اوردیگر بھی موجود تھے۔ راشد مبارک المنصوری نے میڈیا کو بتایا کہ لاڑکانہ میں اسپتال کی او پی ڈی بلڈنگ کو جدید طرز پر بنایا گیا ہے۔ اسپتال میں ڈاکٹرز کیلئے ہاسٹل کی عمارت بھی تعمیر کی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسپتال میں مریضوں کا بہترین علاج بلامعاوضہ کیاجائے گا۔ راشد مبارک المنصوری نے مزید بتایا کہ سندھ کے سیلاب متاثرین چھت سے محروم ہیں ان کو چھت مہیا کرنا یو اے ای حکومت اپنا فرض سمجھتی ہے۔ قونصل جنرل یو اے ای کراچی بخیت عتیق الرومیتی کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے صحت کے سیکٹر میں اسپتال کے قیام کا وعدہ پورا کردیا۔
اہم خبریں سے مزید