• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم سانحہ 2018ء کے کرداروں کا احتساب چاہتی ہے، احسن اقبال

شکر گڑھ (نمائندہ جنگ )مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماو وفاقی وزیر احسن اقبال نے سہیل جعفر چوہدری کے ڈیرہ پر کھلی کچہری کے انعقاد کے بعد نورکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2018ءمیں کھیلا گیا کھیل سانحہ مشرقی پاکستان سے کم نہ تھا ، قوم سانحہ2018ءسازش کے کرداروں کا احتساب چاہتی ہے، قوم سانحہ 2018ءسازش کے کرداروں کا احتساب چاہتی ہے،سانحہ مشرقی پاکستان میں ملکی جغرافیہ توڑا، سانحہ2018ءنے معاشی مستقبل تباہ کیا ، قوم سانحہ 2018ءکی سازش کے کرداروں کا احتساب چاہتی ہے،وہ کردار بتائیں کہ انہوں نے سی پیک اور معاشی ترقی کے سفر کو کیوں روکا۔
اہم خبریں سے مزید