• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ کے تمام بنچز اور ماتحت عدالتوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنیکی ہدایت

لاہور(آصف محمود بٹ) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو خبر دار کیا ہے کہ صوبے بھر کے اور خاص طور پر لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ ، اس کے راولپنڈی ، ملتان اور بہاولپور بنچوں کے احاطوں کےعلاوہ ضلعی عدالتوں میں امن عامہ کی صورتحال دن بدن خراب ہورہی ہے لاہور ہائیکورٹ کے تمام بنچز اورماتحت عدالتوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنیکی ہدایت ۔عدالتوں کے لاک ڈاؤن پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائیگی ’’جنگ‘‘ کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے وزیر داخلہ پنجاب کے نام خط میں کہا ہے کہ آئی جی پنجاب کو کئی بار احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ لاہور ہائیکورٹ، اس کے بنچوں اور صوبے بھر میں ماتحت عدالتوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے ۔ لاہور ہائیکورٹ کے ججوں کی 9مئی کے روزفل کورٹ میٹنگ میں یہ متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ عدالتوں کی تالہ بندی کے حوالے سے اب زیرو ٹالرنس ہوگا اور کسی وکیل ہڑتال کے لئے کورٹ رومز میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید