• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی لیکس، بانی PTI نے شہباز، زرداری سے منی ٹریل مانگی ہے، بیرسٹر گوہر

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے دبئی لیکس میں شامل افراد ، شہباز شریف اور آصف علی زرداری سے منی ٹریل دینے کا مطالبہ کیا ہے،منگل کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے دبئی لیکس میں شامل افراد سے متعلق کہا کہ وہ منی ٹریل دیں جبکہ انہوں نے پنجاب میں ہتک عزت والے قانون کی مخالفت کی ہے،بیرسٹر گوہر نے کہا کہ فارم 47 کی حکومت اب لوگوں کی زبان کو بند کرنا چاہتی ہے، تحریک انصاف ہتک عزت کے قانون کی مخالفت کرتی ہے،اسلام آباد ہائی کورٹ کا ٹیریان کیس کو خارج کرنا اچھا فیصلہ ہے،جہانگیری صاحب نے اچھا فیصلہ دیا ،ہمیں امید ہے کہ عدلیہ اچھے فیصلے کرے گی، اگر جلد فیصلے ہوئے بانی پی ٹی آئی جلد باہر ہوں گے، این اے 148 میں ہونے والے ضمنی انتخاب پر الیکشن کمیشن ناکام رہا، بشری بی بی اپنے وکلاء سے ناراض نہیں ہیں، بانی پی ٹی آئی ایک ڈیڑھ مہینے کے اندر رہا ہونگے،ملک میں غیر یقینی صورت حال ہے،مہنگائی بڑھ رہی ہے دہشت گردی بھی بڑھ رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید