• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کے ار کاان اسمبلی کی احسن اقبال سے ملاقات ، ڈویلپمنٹ پروگرام پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پروفیسر احسن اقبال سے وفاقی دارالحکومت سے نومنتخب ارکان قومی اسمبلی انجم عقیل خان، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور راجہ خرم نواز نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی صورت حال کے علاوہ شہر اور دیہات کے ڈویلپمنٹ پروگرام پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انجم عقیل نے کہا کہ خواہش ہے کہ دیہات کیلئے پرائمری ، سیکنڈری ، ہائیر سیکنڈری سکولوں کی اپ گریڈیشن ہو ، بنیادی ہیلتھ سنٹر قائم کئے جائیں اور پہلے سے موجود ہیلتھ سنٹرز کو تحصیل ہیڈکوارٹر لیول کا بنایا جائے۔
اسلام آباد سے مزید