اسلام آباد (اے پی پی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے اس امر کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان ہمیشہ تاریخ کے صحیح رخ پر کھڑا رہنے کے راستے کا انتخاب کرتے ہوئے ’’ون چائنا‘‘ کے اصول کی پاسداری کرتا ہے۔ چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 73 ویں سالگرہ کے موقع پر بدھ کو شائع ہونے والے چینی میڈیا کو انٹرویو میں صدر نے کہا کہ پاکستانی عوام چین سے غیر مشروط محبت کرتے ہیں۔ صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ چین کے ساتھ کھڑا رہے گا اور چین کے بنیادی مفادات کا تحفظ کریگا۔