• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کا دورہ جرمنی، اہم عسکری و سرکاری شخصیات سے ملاقاتیں

اسلام آباد (نمائندہ جنگ / نیوز ایجنسیز ) آرمی چیف کا دورہ جرمنی، اہم عسکری و سرکاری شخصیات سے ملاقاتیں کیں ، جرمن قیادت نے دہشتگردی کیخلاف جنگ اور خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک فوج کے کردارکی تعریف کی۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر جرمنی پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے جرمنی کی اہم عسکری و سرکاری شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں کیں جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا،جرمن قیادت نے دہشتگردی کیخلاف جنگ اور خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پاک فوج کے کردارکی تعریف کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جرمنی کی وفاقی وزارت دفاع میں چیف آف ڈیفنس جنرل کارسٹن بریور نے آرمی چیف کا استقبال کیا، جرمن مسلح افواج کے دستے نے انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا، آرمی چیف نے جرمن آرمی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل الفونس ماس سے بھی ملاقات کی اور جرمن آرمی چیف کے ہمراہ آرمی کامبیٹ ٹریننگ سینٹر گارڈلیگن کا دورہ کیا۔

اہم خبریں سے مزید