• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنس و ٹیکنالوجی، 37منصوبوں کیلئےرواں مالی سال 5ارب 60کروڑ جاری

اسلام آباد (ساجد چوہدری ،اپنے نامہ نگار سے )وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور اس کے ذیلی اداروں کے37پی ایس ڈی پی پراجیکٹس کیلئے رواں مالی سال 2023-24 کیلئے مجموعی طور پر 5ارب 60کروڑ روپے جاری کئے گئے جبکہ اس کے مقابلے میں ر واں مالی سال کیلئے 8ارب روپے کی رقم دینے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔ وزارت کے ذرائع کے مطابق چاروں کوارٹرز میں 37پی ایس ڈی پی منصوبوں کیلئے جاری ہونے والی 5اعشاریہ 6 ارب روپے کی رقم خرچ ہو جائے گی۔وزارت کی طرف سے بھی کسی قسم کی ایڈیشنل فنڈز کی ڈیمانڈ نہیں کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق بیرون ممالک سے آلات کی خریداری پر فروری تک پابندی کی وجہ سے سائنسی آلات کی خریداری نہیں ہو سکی اوراس کے بعد فروری میں پابندی ختم ہونے کے بعد اتنے تھوڑے عرصے میں بیرون ممالک سے آلات کی خریداری ممکن نہیں تھی جس کے نتیجہ میں بعض پراجیکٹس اب اگلے مالی سال تک چلے جائیں گے جس کی وجہ سے ان منصوبوں کی لاگت ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر اخراجات کے باعث بڑھ جائیگی ۔
اسلام آباد سے مزید