• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لگژری گاڑی کی خریداری محنت سے جمع رقم کا غلط استعمال،ریاض پیرزادہ

اسلام آباد( نیوز رپورٹر)وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ نے پی ایچ اے ایف کی جانب سے 2400cc لگژری گاڑی کی خریداری پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اسےوفاقی حکومت کے ملازمین کی محنت سے جمع کرائی گئی رقم کا غلط استعمال قرار دیاانہوں نے یہ اظہار ناراضگی گزشتہ روز پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں کیا۔ بورڈ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ گاڑی کو فوری طور پر شفاف عمل کے ذریعے نیلام کردیا جانا چاہئے۔ بورڈ کے سامنے پی ایچ اے ایف کے مختلف ترقیاتی منصوبوں سے متعلق ایجنڈا آئٹمز پیش کئے گئےجن پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا مختلف جاری منصوبوں پر ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کرنے کیلئے مختلف تجاویزوحکمت عملیوں پر غور کیا گیا اور اسکے مطابق فیصلے کئے گئے۔
اسلام آباد سے مزید