• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

28سماج دشمن پکڑے گئے ، متعدد مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) راولپنڈی پولیس نے 4 ملزموں کو گرفتار کر کے ساڑھے 9 کلو سے زیادہ چرس برآمد کرلی ۔ 13 ملزموں سے 16 لٹر شراب اور9پسٹل بھی برآمد کرلئے گئے۔بنی پولیس نے رابری کی وارداتوں میں ملوث شیری گینگ کے 3ملزمان سے مسروقہ رقم 28ہزار روپے، 2 موبائل فونز برآمدکرلئے۔ پولیس خدمت مرکزگوجرخان میں کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کے لئے آنیوالے اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا گیا۔ تھانہ صدربیرونی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران پانچ ملزموں کو گرفتار کرکے 7موٹر سائیکل ،3 کیمرے، 5 ٹیبلٹ، 2لیپ ٹاپ، سی پی یو،ہارڈڈسکس،کمپیوٹر ریمز اورآرٹیفیشل جیولری اور 60 ہزار روپے برآمد کرلئے۔
اسلام آباد سے مزید