• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز کی ٹک شاپس قائم کی جائیں گی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پنجاب کی جیلوں کے میں ٹک شاپس کے قیام کیلئے محکمہ جیل خانہ جات اور یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے مابین معاہدہ طے پا گیا۔ محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کی جانب سے ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر میاں سالک جلال اور یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن پاکستان کی جانب سے سینئر جنرل منیجر عنایت اللہ دولہ نے معاہدے پر دستخط کئے۔ ٹک شاپس پر چائے، کولڈ ڈرنکس، دودھ، دہی، جوس، بیکری آئٹمز، نسوار سمیت تمام اشیاء ضرورت بھی دستیاب ہوں گی۔ قیدی بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے آن لائن پیمنٹ کرسکیں گے۔
اسلام آباد سے مزید