• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہتر معاشرے کی تشکیل کیلئے تعلیم کے ساتھ تربیت پر بھی توجہ ضروری، شرکاء تقریب

اسلام آباد( جنگ نیوز) اکادمی ادبيات پاکستان کے زيرِ اہتمام ہفتہ وار ’’چائے، باتیں اور کتابیں‘‘ کے سلسلے کی بائیسویں غیر رسمی نشست ہوئی۔ اکادمی کے نائب ناظم محمد عاصم بٹ نے مہمان ادیبوں، شاعروں اور فنونِ لطیفہ سے متعلق شخصیات کو خوش آمدید کہا۔ شکیل عدنان، ڈاکٹر عظمیٰ سلیم، عامر رضا، محمد عاصم بٹ، میڈم رفعت، نعیم فاطمہ علوی، اقبال حسین افکار، تحریم ظفر، فریدہ حفیظ، رفعت ناہید سجاد، داؤد کیف سمیت کثیر تعداد میں خواتین و حضرات نشست میں موجود تھے۔ شرکا نے کہا کہ بہتر معاشرے کی تشکیل میں تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی توجہ دینی چاہیے۔
اسلام آباد سے مزید