• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایف ایف نے پاکستان فٹ بال لیگ کو غیر آئینی قرار دیدیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے آئندہ ماہ شیڈول فرنچائز پاکستان فٹبال لیگ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیڈریشن نے اس کی منظوری نہیں دی۔ اعلامیہ کے مطابق فیفا رائٹس کے تحت تمام تر فٹبال سرگرمیوں، ان کے اوقات اور مقامات کے فیصلوں کی صرف پی ایف ایف مجاز ہے۔ منظوری کے بغیر کسی ایونٹ کا انعقاد آئین کے آرٹیکل82کی خلاف ورزی ہے جس پر انضباطی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اسپورٹس سے مزید