• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نظام عدل کیلئے ججز کی شیلڈ بن کر ان کے ساتھ کھڑے ہیں، تحریک انصاف

اسلام آباد (ایجنسیاں)تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ پراکسی بن کر عدلیہ پر حملے کیے جارہے ہیں، ججز کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی‘نظام عدل کیلئے ججز کی شیلڈبن کر ان کے ساتھ کھڑے ہیں ‘فرد واحد کی ایماء پر حکومت یہ اقدامات کر رہی ہے‘ ہمارے سیکریٹریٹ پر رات کو نقب لگائی گئی مگرہم کسی صورت جھکیں گے نہ سرنڈر کریں گے‘یہ ہر ہتھکنڈہ استعمال کرچکے‘اب ان کے پاس ایک ہی آپشن ہے کہ ہمیں قتل کردیں۔ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی رہنماؤں رؤف حسن ‘لطیف کھوسہ اور علی محمد خان نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ رؤف حسن نے کہا ہے کہ جو دن کے اجالے میں کام نہیں کرسکتے وہ رات کے اندھیرے میں کرتے ہیں‘دو سالوں سے ریاست کے ظلم اور جبر کو سہہ رہے ہیں اور ہم مزیدطاقتور ہوگئے ہیں ‘ تحریک انصاف مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جا رہی ہے۔

اہم خبریں سے مزید