• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے حکومت پارلیمان کا ان کیمرہ مشترکہ اجلاس بلائے، رضا ربانی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینیٹ کے سابق چیئرمین میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے حکومت پارلیمان کا ان کیمرہ مشترکہ اجلاس طلب کرے جس میں پارلیمان کو اعتمادمیں لیتے ہوئے ملک کے اندر بیرونی اورداخلی دہشت گردی میں بیرونی انٹیلی جنس ایجنسیوںکی مداخلت اور آپریشن عزم استحکام کے متعلق جائزہ لیا جائے،حکومت نےیہ بات واضح کردی گئی ہے وفاقی حکومت کی جانب سے کہ آپریشن عزم استحکام ایک بہت بڑا آپریشن نہیں ہے اور ناہی اس کے نتیجے میں مقامی نقل مکانی کا کوئی خطرہ ہے،قومی سلامتی پر ایک پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے جس میں پارلیمان میں موجود تمام جماعتوں کی نمائندگی ہو اور دوسرے معاملات کے ساتھ عزم استحکام آپریشن کا بھی جائزہ لیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید