• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھوٹکی، رینجرز اور پولیس کی رونتی تحصیل اوباڑو میں موریو شر گینگ کیخلاف مشترکہ کارروائی

کراچی( اسٹاف رپورٹر )رینجرز اور پولیس نے اندرون سندھ ضلع گھوٹکی کے علاقے رونٹی تحصیل اوباڑو میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر موریو شر گینگ کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس کی جانب سے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ڈکیتی، اغواء برائے تاوان اور دیگر جرائم میں مطلوب بدنام زِمانہ موریو شرگینگ سے تعلق رکھنے والے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی عمل میں لائی گئی۔ دوران کارروائی ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے رینجرز اور پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکواپنی پناہ گاہیں چھوڑ کر فرار ہو گئے جبکہ موریو شر گینگ کے تمام ٹھکانوں اور مورچوں کو بھی مسمار کر دیا گیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق موریو شر گینگ بدنام زِمانہ راہب شر گینگ کی طرح عورتوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرتا ہے۔ترجمان نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ڈاکوؤں کو پناہ دینے والے عناصر اور دیگر بااثر افراد کی نشاندہی کریں ۔

ملک بھر سے سے مزید