• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ اسماعیل خان، شرپسندوں نے مسافروں کو اتارکر بس کو آگ لگادی

ڈی آئی خان (آئی این پی )ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن کے قریب شر پسندوں نے مسافروں کو زبردستی اتارکر بس کو آگ لگادی۔ تفصیلات کے مطا بق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن کے قریب مسافر بس پر شر پسند عناصر کی جانب سے حملہ کیا گیا ، شر پسندوں نے مسافروں کو زبردستی اتارکر بس کو آگ لگادی، متاثرہ بس درازندہ سے ڈی آئی خان جارہی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ شرپسندوں کی جانب سے تمام سواریوں کو زبردستی نیچے اتارا گیا اور بس ڈرائیور کو بھی بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، سواریوں کے نیچے اترنے کے بعد بس کو آگ لگادی گئی جس سے بس مکمل جل گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی لیکن شرپسند عناصر فرار ہو گئے۔
ملک بھر سے سے مزید