• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور سمیت دیگر اضلاع میں عطیہ خون کیمپس‘درجنوں بیگز جمع

پشاور(جنگ نیوز) فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام پشاور، چارسدہ، مردان، باڑہ اور جمرود میں عطیہ خون کیمپس لگائے گئے جن میں عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے امراض خون میں مبتلا بچوں کے لئے درجنوں بیگز خون عطیہ کیا، اس موقع پر پی آر او نصراللہ، کوآرڈی نیٹر محمد الیاس، میڈیکل ٹیکنیشن محمد اکرام اور دیگر کو عمائدین کا تعاون حاصل رہا۔چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم نے خون عطیہ کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جذبہ خدمت خلق کو سراہتے ہیں، زندگی کے لئے ترستے بچے عوام کے عطیات خون کے منتظر رہتے ہیں، عوام ان معصوم بچوں کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے خون کے عطیات دیا کریں تاکہ خون کے موروثی امراض میں مبتلا بچوں کو انتقال خون کی بلامعاوضہ سہولیات بلاتعطل فراہم کی جاتی رہیں۔
پشاور سے مزید