ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک ملتان مشائخ ونگ کے دفتر کی افتتاحی تقریب زیرصدارت مرزا محمدارشدالقادری منعقد ہوئی، پروفیسر پیر خواجہ شفیق اللہ البدری، رکن الدین حامدی اور راؤعارف رضوی مہمانخصوصی تھے،تقریب کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر پیر خواجہ شفیق اللہ البدری نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک منظم انداز میں دین کاکام کررہی ہے،مشائخ ونگ کے دفتر کے قیام پر صدر مشائخ ونگ صاحبزادہ شفقت طلال تاشفین اورپوری کیبنٹ کوخراجتحسین پیش کرتے ہیں۔