سرگودھا(نامہ نگار)سرگودھا میں توہین مذہب پر مبینہ ملزم کے گھر حملہ کے بعد سکیورٹی ہائی الرٹ ،ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144ا نفاذ کردیا گیا ، 31مئی تک ضلع بھر میں ہر قسم کے جلسے مظاہرے اور اجتماع پر پابندی لگا دی گئی، خلاف ورزی پرکاروائی ہوگی ، ضلع بھرگرجا گھروں اور مسیحی آبادیوں کے باہر پولیس اہلکار تعینات کر دیےگئے، پولیس نے ملزم کے خلاف مبینہ بے حرمتی کامقدمہ درج کرنے کے ساتھ ، 44نامزد 500سے زائد نامعلوم افراد کے خلاف بھی ہنگامہ آرائی ، توڑ پھوڑ کرنے ، ملزم نذیر مسیح کے قتل کی کوشش کرنے اور گھر کو آگ لگانے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ، دوسرا مقدمہ تھانہ اربن ایریا کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں دہشتگردیکی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں ، 40سے زائد نامعلوم خواتین بھی ملزم ہیں ،مقدمہ میں بتایا گیا ہے کہ مجاہد کالونی میں مشتعل مظاہرین نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے ملزم نذیر مسیح کے گھر اور اس کی جوتوں کی فیکٹری کو آگ لگائی اور نذیر مسیح کو قتل کرنے کی کوشش بھی کی ،پولیس کو موقع پر آنسو گیس کا استعمال بھی کرنا پڑا، 28 سے زائد افراد ہیں ، دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔