اسلام آباد (فاروق اقدس) جمہوریہ آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف آج (بدھ) کی شب پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔
موجودہ حکومت میں آذربائیجان کے وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورہ ہے۔
اسلام آباد میں قیام کے دوران وزیر خارجہ جیہون بیراموف نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے بات چیت اور پاکستانی قیادت سے ملاقات کریں گے۔