• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی بینک اکاؤنٹ کیس، آصف زرداری کیخلاف مقدمہ داخل دفتر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بینکنگ کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹ کیس میں صدر پاکستان آصف علی زرداری کے خلاف مقدمہ داخل دفتر کردیا ۔صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور اور دیگر کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹ کیس کی سماعت ہوئی ۔ فاضل عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹ کیس میں صدر پاکستان آصف علی زرداری کے خلاف مقدمہ داخل دفتر کردیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 9جولائی تک ملتوی کردی ۔بینکنگ کورٹ میں صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور اور دیگر کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹ کیس کی سماعت ہوئی۔ صدر مملکت کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں کہاگیا کہ جب تک وہ صدر پاکستان ہیں انکے خلاف مقدمے کی سماعت نہیں ہوسکتی ،آصف علی زرداری صدر پاکستان بن چکے ہیں ،انھیں آئینی استثنیٰ حاصل ہے۔
اہم خبریں سے مزید