پشاور(جنگ نیوز)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماءاور سابق امیدوار پی کے82 ملک ندیم نے کہاہے کہ یوم تکبیر پاکستانی قوم کے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کےلئے اتحاد کی یاد دلاتا ہے،28مئی 1998ءکو وزیراعظم نواز شریف اور پاک فوج کے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے اقدام کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے،مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم اس دن یہ عہد کرتی ہے کہ یوم تکبیر کو میاں نواز شریف نے جس طرح اس ملک کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا، ویسے ہی ہم شبانہ روز محنت سے اس ملک کی اقتصادی سلامتی کو یقینی بنائیں گے۔انہوں نے نوازشریف کو 6سال بعددوبارہ پارٹی کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ آج نواز شریف سرخرو ہوگئے اور مخالفین کے منہ کالے ہوگئے جو ظلم وزیادتی میاںنوازشریف سے 2017ء میں کیا گیا اللہ تعالیٰ نے ان کو دوبارہ عزت عطاء کی۔