کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان والی بال ٹیم نے جمعرات کو اسلام آباد میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں بھی مہمان آ سٹریلین ٹیم کو 3.0سے شکست دے کر سیریز بھی تین صفر سے اپنے نام کرلی، آ سٹریلیا نے پہلی بار پاکستان کا دورہ کیا۔میچ کے مہمان خصوصی وزیر اعظم کے مشیر رانا مشہود تھے، عثمان فریاد کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا، آ سٹریلیا اور پاکستان کی ٹیمیں جمعے کو بحرین روانہ ہونگیں جہاں وہ چیلنج کپ والی بال میں حصہ لیں گی۔