• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو انکی دہلیز پر صحت سہولیات کی فراہمی مشن ہے، میئر پشاور

پشاور( وقائع نگار)میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاہے کہ عوام کو صحت کی سہولیات انکی دہلیز پرفراہم کرنا مشن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے زیر صدارت اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اجلا س کو بتایاگیا پشاور کے بڑے ہسپتالوں پر بوجھ کم کرنے کیلئے الشفا ڈیجیٹل کلینک سے عوا م کو بہترسے بہترعلاج کیاجائیگا اور آن لائن او پی ڈی کے ذریعے اس میں ای سی جی الٹراساؤنڈ ایکسرے ایس پی او ٹو شوگر بلڈ پریشر اور دیگر ٹیسٹ مفت کئے جائینگے اور عوام کوگھر کی دہلیز پر صحت کی سہولیات فراہم ہونگے اس موقع پر میئر پشاور حاجی زبیر علی نے وفد کو خزانہ اور حسن خیل کے بی ایچ یوز کا دورہ کرنے کی ہد ایت کی تاکہ وہاں پر سروے کیاجائے اوروہاں کے عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کی جاسکے اسکے علاوہ سنٹرل جیل کے قیدیوں اور اقلیتوں کے لیے یہ سہولیات فراہم کی جائیگی جبکہ ا س کے بعد اسکا دائرہ پورے پشاور میں پھیلایاجائیگا۔
پشاور سے مزید