ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے ایڈیشنل ٹریژار محمد آصف نواز کو رجسٹرار کا اضافی چارج دے دیا ہے اور نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔اس سے پہلے محمد آصف نواز ایڈیٹر جنرل پاکستان آفس،ریسکیو1122پنجاب ایمرجنسی سروسز،فیصل آباد زرعی یونیورسٹی بورے والا کیمپس میں 7سال اور زرعی یونیورسٹی ملتان میں گزشتہ 8 سالوں سے انتظامی امور سرانجام دے رہے ہیں۔علاقائی اور سماجی حلقوں کی جانب سے یہ امید کی جا رہی ہے کہ محمد آصف نواز بطور رجسٹرار یونیورسٹی کی بہتری کے لیے کام جاری رکھیں گے۔